ویڈی: مسجد سے جوتے چوری کرنے والا پکڑا گیا

Wait 5 sec.

مسجد سے جوتے چوری کرنے والے شخص کی ویڈیو سامنے آگئی۔شام کے دارالحکومت دمشق کی وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد سے چوری کیے گئے جوتے اپنی پتلون میں چھپاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دمشق کی مسجد میں ایک شخص کو نگرانی کرنے والے کیمرے (سی سی ٹی وی) میں نمازیوں کے جوتے چراتے اور کئی جوڑے اپنی پتلون کے اندر چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شام کے دارالحکومت کے علاقے ‘المیدان’ کی ایک مسجد میں پیش آیا، جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو نمازیوں کے چھوڑے ہوئے جوتے اٹھا کر اپنے کپڑوں کے نیچے چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔مقامی میڈیا نے خبر دی کہ بعد ازاں رہائشیوں نے مشتبہ چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ان خبروں پر شامی حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔