کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) 30 ستمبر سے ریاست میں ’بھارت جوڑو یاترا 2.0‘ شروع کرے گی۔ یہ یاترا ان 84 اسمبلی حلقوں سے گزرے گی، جہاں گزشتہ انتخاب میں کانگریس کو شکست ملی تھی۔ کے پی سی سی کے صدر اور قانون ساز کونسل کے رکن بی کے ہری پرساد نے یہ اطلاع دی۔ بنگلورو کے اندرا گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہری پرساد نے یاد دلایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کی تھی۔ یہ یاترا 30 ستمبر کو گنڈلوپیٹ کے راستے کرناٹک میں داخل ہوئی تھی اور 21 اکتوبر تک ریاست کے 11 اضلاع میں تقریباً 600 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے تھے۔VIDEO | Bengaluru: "Will are organising Bharat Jodo Yatra-2 from Sept 30 in 84 assembly segments where we had lost elections", says Karnataka Congress chief BK Hariprasad. pic.twitter.com/XRqaqEmfF4— Press Trust of India (@PTI_News) September 28, 2026ہری پرساد نے مزید کہا کہ ’’مہاتما گاندھی کی پدیاترا کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سب سے طویل پدیاتراؤں میں سے ایک تھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے دوسرے مرحلے میں کرناٹک کے باقی 29 اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل 11 اضلاع کو اس مرحلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یاترا کا آغاز 30 ستمبر کو شیواموگا ضلع کے شکاری پورہ تعلقہ سے ہوگا۔ پدیاترا میں وزیر مدھو بنگارپا، رودرپا لامانی اور ضمیر احمد خان کے ساتھ بی ایل شنکر اور پارٹی کے دیگر سینئر اور ضلعی سطح کے کانگریس لیڈران حصہ لیں گے۔ہری پرساد نے بتایا کہ 4-5 اکتوبر سے تمام متعلقہ اسمبلی حلقوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پارٹی نے 84 اسمبلی حلقوں میں 84 دن تک پدیاترا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شکاری پورہ کو یاترا کے آغاز کے لیے منتخب کیے جانے کے سوال پر ہری پرساد نے کہا کہ پارٹی بی جے پی کے ریاستی صدر کے اسمبلی حلقے سے بی جے پی کی مبینہ خامیوں کو سامنے لانا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو مبینہ طور پر پہنچنے والے نقصان کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جائے گا۔’بھارت جوڑو یاترا نے عوام میں نئی امید و نئے عزائم کو جنم دیا‘، تاریخی پدیاترا کی چوتھی سالگرہ پر جئے رام رمیش کا تبصرہہری پرساد کا کہنا ہے کہ ’’ریاستی بی جے پی صدر کے اسمبلی حلقے سے ہم بی جے پی کی خامیوں کو سامنے لائیں گے اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو ہو رہے نقصان کے بارے میں لوگوں کو بیدار کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یاترا کے دوران دوپہر 1 بجے سے عوامی جلسے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں قانون ساز کونسل کے سابق رکن نارائن سوامی اور کے پی سی سی کے میڈیا و مواصلات شعبے کے سربراہ رمیش بابو بھی موجود تھے۔