ٹورسٹ یا وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے والوں کے لیے اہم شرائط سامنے آگئیں

Wait 5 sec.

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ٹورسٹ اور وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے قیام کی مدت اور توسیع سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزٹ یا ٹورسٹ ویزے پر موجود افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے، بعض شرائط کے تحت وہ ملک چھوڑے بغیر اپنے وزٹ یا ٹورسٹ ویزے میں باقاعدگی سے توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم متحدہ عرب امارات میں وزٹ یا ٹورسٹ ویزے کی توسیع کا انحصار ویزے کی قسم اور اسے جاری کرنے والی اتھارٹی پر ہوگا۔ویزا کی اقسام اور توسیع کی حدفیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی یعنی آئی سی پی کا کہنا ہے کہ اہل ٹورسٹ انٹری پرمٹس میں ایک یا متعدد بار توسیع کی جاسکتی ہے، تاہم مجموعی قیام 120 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔رشتہ دار یا دوست سے ملاقات کے لیے جاری کیے گئے انٹری پرمٹ میں بھی ایک یا متعدد بار توسیع ممکن ہے، تاہم مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ملازمت کے مواقع تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے کے لیے جاری کیے گئے انٹری پرمٹ میں بھی شرائط کے تحت توسیع کی اجازت ہے اور مجموعی مدت 180 دن تک ہوسکتی ہے۔تاہم بارڈر ایریا انٹری پرمٹ، ٹرک ڈرائیورز اور ٹورسٹ شپ یا تفریحی کشتیوں سے متعلق بعض انٹری پرمٹس قابلِ توسیع نہیں ہیں۔دبئی سے جاری ہونے والے ویزوں کی توسیع جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی یعنی جی ڈی آر ایف اے کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس پر متعلقہ قواعد لاگو ہوں گے۔مزید پڑھیں : یو اے ای میں مقیم پاکستانی ویزا ختم یا منسوخ ہونے پر کیا کریں؟ اہم ہدایات جاری ویزے کی توسیع کے لیے درخواست اسپانسر کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے، ٹورسٹ ویزے کی صورت میں عموماً وہ ٹریول ایجنسی یا ٹورازم کمپنی درخواست دیتی ہے جس نے ویزا جاری کیا ہو، جبکہ فیملی یا کسی فرد کی اسپانسرشپ پر جاری ویزے کے لیے متعلقہ اسپانسر درخواست جمع کراتا ہے۔ویزے کی توسیع کے لیے درخواست اسپانسر کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے، ٹورسٹ ویزے کی صورت میں عموماً وہ ٹریول ایجنسی یا ٹورازم کمپنی درخواست دیتی ہے جس نے ویزا جاری کیا ہو، جبکہ فیملی یا کسی فرد کی اسپانسرشپ پر جاری ویزے کے لیے متعلقہ اسپانسر درخواست جمع کراتا ہے۔ویزا توسیع کے لیے پاسپورٹ، ذاتی تصویر اور اصل ویزا کے اجرا کے وقت جمع کرائی گئی دستاویزات طلب کی جاسکتی ہیں۔ویزا توسیع کی فیسیںویزا توسیع کی فیس ویزے کی قسم اور جاری کرنے والی اتھارٹی کے مطابق مختلف ہے تاہم آئی سی پی کی فہرست کے مطابق درخواست فیس 100 درہم جبکہ توسیع فیس 500 درہم ہے، تاہم بعض ویزوں کے لیے الگ فیس لاگو ہوسکتی ہے۔دبئی میں جاری ویزوں کے لیے جی ڈی آر ایف اے کے مطابق توسیع کی فیس 600 درہم، اس کے علاوہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور بعض صورتوں میں دیگر اضافی چارجز بھی عائد ہوسکتے ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کے حوالے سے خودکار رعایتی مدت فرض نہیں کی جانی چاہیے، آئی سی پی کے مطابق مقررہ قیام یا انٹری ویزا کی مدت سے تجاوز کرنے پر 50 درہم فی دن جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔