سعودی عرب کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ولی عہد

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے ولئ عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔شوریٰ کونسل سے سالانہ خطاب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل میں تعاون جاری رکھے گا، انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ مکہ دفاعی اتحاد خطے کی سیکیورٹی اور استحکام مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی پورے ملک پر اتھارٹی قائم کرنے میں جامع مدد جاری رکھے گا، تاہم یمنی حوثیوں نے افراتفری، تباہی اور خطے کو دھمکانے کا انتخاب کیا ہے۔ولی عہد نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نیچا دکھانے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں 2026 کو مصنوعی ذہانت کا سال قرار دیدیاانھوں نے کہا اپنی سیکیورٹی پر سمجھوتا کیے بغیر ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں کہ تناؤ ختم کیا جائے اور سفارتی حل میں مدد دی جائے۔ولی عہد نے خطرات سے نمٹنے پر سعودی مسلح افواج کی ستائش کی اور کہا کہ سعودی عرب کی افواج اور انسانی وسائل کسی بھی ذریعے سے آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں۔