دبئی سے اسرائیل جا رہی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کو حادثے کا شکار ہونے سے بچانے والے ہندوستانی کیپٹن اسمت ماچھر کی بہادری کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھرپور تعریف کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کیپٹن ماچھر کو ’ہیرو‘ قرار دیا اور کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے زبردست حوصلے اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔Captain Smit Machchhar is a HERO.In the face of the gravest danger and despite being seriously injured, he showed immense courage and an unwavering resolve to protect the lives of others. His valour helped save hundreds of lives and avert a great tragedy.India is proud of…— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2026وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن اسمت ماچھر کی بہادری سے سینکڑوں لوگوں کی جان بچ گئی اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ہندوستان کو کیپٹن ماچھر پر فخر ہے۔ پی ایم مودی نے اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوئے کیپٹن ماچھر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کیپٹن اسمت ماچھر کی شناخت اس ہندوستانی پائلٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس نے بدھ یعنی 30 ستمبر کو ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے کاک پٹ میں مبینہ اغوا کی کوشش کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق پرواز ’ایف زیڈ 1073‘ کے کاک پٹ میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب عمان کے ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کو یرغمال بنانے اور اسے حادثہ کا شکار بنانے کی کوشش کی۔