خان یونس: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے علاقے المواسی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر جام شہادت نوش کرگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید صحافی کے بچوں نے اپنے والد کو ’اللّہ آپ پر رحم کرے بابا‘ کے الفاظ کے ساتھ الوداع کہا۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔ ایران کی متحدہ عرب امارات کو تنبیہاسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی توپخانے نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیح الفوقا پر گولہ باری کی۔