سنگاپور: حکومت نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کا فیصلہ کرلیا، شادی کرانے کی باضابطہ سروس کا بھی آغاز کردیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کی وجہ ملک میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی ہے۔سرکاری میچ میکنگ سروس کی ایپ پر شہری شناختی کارڈ نمبر استعمال کرکے ایک سروے کا جواب دیتے ہیں، جو ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار کے بارے میں ہوتا ہے۔نوزائیدہ بچوں کے لیے مفت سونے کی انگوٹھیوں کا تحفہ، منفرد اسکیم کا آغاز ہو گیارپورٹس کے مطابق سروے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔