اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

Wait 5 sec.

ٹیکساس : 81سالہ شوہر نے اہلیہ کے علاج کیلئے روزانہ 14 گھنٹے روزانہ سخت محنت کرکے سننے والوں کو حیران کردیا،  بیٹی نے چندہ مہم شروع کردی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں 81 سالہ شوہر کی اپنی بیمار اہلیہ کے لیے جدوجہد کی کہانی نے لوگوں کو جذباتی کردیا۔ڈونلڈ ’ڈان‘ جانسن اپنی اہلیہ جوزفین کے کینسر کے علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے لیے روزانہ تقریباً 14 گھنٹے کام کررہے تھے، بیٹی کی اپیل پر لوگوں نے لاکھوں ڈالر عطیہ کردیے۔ڈونلڈ اور جوزفین کی شادی کو 57 سال گزر چکے ہیں، عمر کے اس حصے میں جہاں عام طور پر لوگ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ڈونلڈ اپنی اہلیہ کے علاج کا خرچ پورا کرنے کے لیے آزاد ڈرائیور کے طور پر کئی سو میل کا سفر کرتے اور ایئرلائنز کا گمشدہ سامان اس کے اصل مالکان تک پہنچاتے تھے۔ View this post on InstagramA post shared by This Is Money (@thisismoney) امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی اس مشقت کا علم اس وقت ہوا جب ان کی بیٹی ایمی جانسن نے گھر کے باہر نصب کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی۔ویڈیو میں ڈونلڈ کو تھکن سے نڈھال حالت میں ایک بھاری سوٹ کیس سیڑھیوں سے اوپر لے جاتے دیکھا گیا، بیٹی کو اندازہ ہوا کہ والد بڑھتی عمر کے باوجود اپنی مرضی سے نہیں بلکہ والدہ کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کی مجبوری کے باعث اتنی سخت محنت کررہے ہیں۔ایمی نے والد کی مدد اور انہیں ریٹائرمنٹ دلانے کے مقصد سے ’ہیلپ ڈان ریٹائر‘ کے نام سے چندہ مہم شروع کردی، مہم کا مقصد جوزفین کے علاج سے متعلق مالی بوجھ کم کرنا اور ڈونلڈ کو مزید سخت مشقت سے نجات دلانا تھا۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے مہم میں عطیات دینا شروع کردیے، چند ہی عرصے میں مہم کے ذریعے لاکھوں ڈالر جمع ہونے لگے، تاہم بعد میں چندہ جمع کرنے والے پلیٹ فارم نے اسے ’حقائق کی غلط نمائندگی‘ کے باعث بند کردیا۔مہم کے حوالے سے ایک اہم تنازع اس وقت سامنے آیا جب ایمی نے ابتدا میں خود کو جوڑے کی بیٹی ظاہر کرنے کے بجائے ایک مقامی رہائشی ’ایرن ہاول‘ کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ پلیٹ فارم کی جانب سے مہم بند کیے جانے کے بعد عطیہ دینے والوں کو ان کی رقوم واپس کردی گئیں۔بعد ازاں خاندان نے زیادہ واضح تعارف کے ساتھ نئی چندہ مہم شروع کی، جس کا مقصد جوزفین کے علاج سے متعلق طبی قرض ادا کرنا اور ڈونلڈ کو طویل اور سخت محنت سے ریٹائرمنٹ کا موقع فراہم کرنا تھا۔ڈونلڈ جانسن نے لوگوں کی جانب سے ملنے والی غیر متوقع مالی مدد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون ان کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔ان کے مطابق اس مدد کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں گے اور کینسر کے خلاف ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔