کوالالمپور(30 ستمبر 2026): ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ کے انتقال کے صدمے اور طبعی ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق 101 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد کو منگل کے روز طبی معائنے اور نگرانی کے لیے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کیا گیا۔ان کے صاحبزادے مخریز مہاتیر نے برناما نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہپرتگال اسپتال میں ان کی اہلیہ ستی حشم محمد علی کے انتقال کے ایک دن بعد عمل میں آیا۔FOLLOW US ON ARY TUBEواضح رہے کہ ڈاکٹر ستی حشم دل کا دورہ پڑنے کے بعد بگڑتی ہوئی حالت کے باعث اتوار کے روز اسی اسپتال میں 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، جنہیں اسی روز سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔مہاتیر محمد اور ستی حشم، دونوں پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے، ان کی شادی کو 70 سال ہو چکے تھے اور ان کے سات بچے ہیں۔