نیویارک(29 ستمبر 2026): بین الاقوامی مارکیٹ میں مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 107.04 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 1.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 94.15 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔Follow US on ARY Tubeخبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیںان خدشات نے اس خطے سے خام تیل کی برآمدات میں بہتری اور بحالی کے تمام اشاروں کو کمزور کر دیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔