ایران کے ساتھ طویل جنگ: امریکی سینیٹر ٹرمپ پر برس پڑے

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی طوالت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چک شومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یاد کریں جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں جنگ صرف 4 سے 5 ہفتے جاری رہے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اب جنگ کو آٹھواں ماہ شروع ہو چکا ہے اور اس کی قیمت امریکی عوام اور امریکی فوجیوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے ٹیکس عائد کر سکتا ہے: مارکو روبیوشومر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کے ری پبلکن ارکان کے پاس تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع تھا، تاہم انہوں نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔انہوں نے ری پبلکن ارکان کو اس معاملے میں شریکِ جرم قرار دے دیا۔