ریاض: سعوی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے باعث 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کی تیز رفتار گاڑی اچانک اپنے راستے سے ہٹ گئی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔طائف کمشنری میں محکمہ ٹریفک نے حادثے کی اطلاع دی اور بتایا تھا کہ دو گاڑیاں اچانک الٹ گئیں۔ واقعہ کے حوالے سے ضروری طریقہ کار مکمل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ٹیچرز کو لے جانے والی گاڑی اچانک لین بدلنے کے باعث بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔سعودی عہدیدار نے سعودی اور اسرائیلی حکام کی ملاقات کی تردید کردیسعودی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع پر حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔