ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر دنیا حیران ہے، پیوٹن

Wait 5 sec.

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر بالٹک خطے میں واقع کیلیننگراڈ کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کو اپنے مفادات کیلئے لڑتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔الیکشن سروے جھوٹے، مہنگائی پر کنٹرول کر لیا، ٹرمپایرانی صدر مسعود پزشکیان کی روسی ہم منصب سے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔