مڈٹرم الیکشن: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط

Wait 5 sec.

تہران (29 ستمبر 2026): ایرانی پاسداران انقلاب نے مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی ووٹرز کے نام کھلے خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کریں اور امن کی پیشکش کو قبول کریں۔25 صفحات پر مشتمل خط میں پاسداران انقلاب نے ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کیلیے امریکی حمایت اور بیرونی جنگوں کی مخالفت کریں، اگر امریکی پالیسی تبدیل ہو جائے تو ایران اور امریکا ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مقبولیت 37 فی صد کی کم ترین سطح پر ہے، وال اسٹریٹ جرنلخط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے پُرامن ہونے کی حقیقت کو چھپا رہے ہیں جسے اسرائیل اپنے وجود کیلیے خطرہ سمجھتا ہے۔پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں توقع نہیں ہے کہ یہ خط مڈٹرم الیکشن سے امریکی انتظامیہ کے رویے پر اثر انداز ہوگا لیکن ووٹرز یہ پیغام سن سکتے ہیں۔حسین محبی نے کہا کہ امریکی عوام بہت سی پیشرفتوں سے باخبر نہیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ زیادہ جانتے تو وہ مختلف سوچتے اور دوسرے فیصلے کرتے۔