روس کے امُور ریجن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق منگل کے روز روس کے انتہائی مشرقی علاقے ’امور‘ (Amur) میں فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے چھ ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ (TASS) کے مطابق وزارت نے کہا کہ 29 ستمبر کو امور کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران ’ٹی یو-95‘ (Tu-95) طیارہ گر کر تباہ ہوا۔طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عملے کے چھ ارکان ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔