(29 ستمبر 2026): عمان کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلیے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، جہاں اب ترقی کارکردگی، قابلیت اور ہنر کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ قابل افراد کو آگے لایا جا سکے۔وزارت کے انڈر سیکرٹری سعید بن عبداللہ البلوشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران نیا نظام لانے کا اعلان کیا، جو صرف مستقل عمانی سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا جبکہ عارضی یا خصوصی معاشی پروگراموں کے تحت کام کرنے والے ملازمین اپنے پرانے قوانین کے تحت ہی رہیں گے۔فاسٹ ٹریک:یہ ان ملازمین کیلیے ہے جو بہت اچھا کام کرتے ہیںموجودہ عہدے پر کم از کم 3 سال مکمل ہونا ضروریکارکردگی سسٹم میں لگاتار 3 بار بہترین رزلٹ حاصل کرنا ہوگافلیکس ایبل ٹریک:اس میں اہل ملازمین کے درمیان مقابلہ ہوگا اور میرٹ پر ترقی دی جائے گی، اس کیلیے 10 ملین عمانی ریال کے بجٹ میں سے رقم رکھی گئی ہےاسپیشل ٹریک:یہ ٹریک خاص حالات کیلیے بنایا گیا ہے تاکہ حکومت اپنے اہم اور قابل ملازمین کو نہ کھوئے اور بہترین لوگوں کو سرکاری نوکری کی طرف لا سکےنئے نظام کو ’اعجادہ‘ سسٹم سے جوڑنے کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، ملازمین کو محنت کی ترغیب دینا اور سب کیلیے ترقی کا ایک جیسا اور منصفانہ معیار بنانا ہے۔خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری