آئی سی سی نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول کیا جاری، ہندوستان کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف

Wait 5 sec.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو 2027 مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول جاری کر دیا۔ اگلے سال ہونے والا یہ عالمی ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر 2027 کو ہوگا، جبکہ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ٹیم انڈیا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔ ہندوستان کا دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں مقرر کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کے موجودہ فارمیٹ میں 14 ٹیمیں تین مراحل میں مقابلہ کریں گی۔ پہلے مرحلے میں تین ٹیموں کی سپر سیریز ہوگی، جس کے مقابلے 2، 4 اور 6 اکتوبر کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم گروپ مرحلے میں پہنچے گی۔اس کے بعد 12 ٹیموں کو چھ، چھ ٹیموں کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ اے میں ہندوستان، آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دوسری کوالیفائر ٹیم ہوگی۔ہندوستان 14 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف تَشوانے، 17 اکتوبر کو ایک کوالیفائر ٹیم کے خلاف بلوم فاؤنٹین اور 24 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف وکٹوریہ فالز میں کھیلے گا۔ یوں گروپ مرحلے میں ہندوستان کے پانچوں حریف آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم ہوں گے۔گروپ مرحلے کے بعد نیا سپر 7 مرحلہ شروع ہوگا۔ دونوں گروپوں کی تین، تین سرفہرست ٹیمیں اور دونوں گروپوں میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں سے بہتر کارکردگی دکھانے والی ایک ٹیم سپر 7 میں پہنچے گی۔ اس مرحلے میں تمام ٹیمیں نئے سرے سے صفر پوائنٹس کے ساتھ آغاز کریں گی اور ہر ٹیم چھ میچ کھیلے گی۔ سپر 7 کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔The #CWC27 groups are locked ⚡A cricketing extravaganza awaits! How to watch the schedule launch ➡️ https://t.co/DBA5Z49Y0t pic.twitter.com/xgCA0YX55A— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 1, 2026 ️The ICC Men’s #CWC27 fixtures have been unveiled Access the ticket ballot https://t.co/xQX5nsDa0b pic.twitter.com/Y8CLgDcaYU— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 1, 2026پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 18 نومبر کو تَشوانے میں ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا، جبکہ 22 نومبر کو ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 2027 ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں 12 مقامات پر مجموعی طور پر 57 میچ کھیلیں گی۔ ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا عمل بھی یکم اکتوبر سے شروع کر دیا گیا ہے۔