(1 اکتوبر 2026): کاک پٹ میں گھس کر حملہ آور پائلٹ کو قابو کرنے والے یانیو ہئیون نامی اسرائیلی مسافر نے نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران واقعے کی تفصیلات بتا دیں۔یانیو ہئیون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو بتایا کہ کاک پٹ کے اندر سے مدد کی آوازیں آئیں تو چونک گئے، زخمی بھارتی پائلٹ سمت مچھر نے دروازہ کھولا لیکن وہ دروازے کے اتنے قریب تھے کہ وہ کھل نہیں رہا تھا۔مسافر کے مطابق ساتھی مسافروں کے ساتھ مل کر کاک پٹ کا دروزاہ کھولا، حملہ آور طیارہ کا نظام غیر فعال کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسے کاک پٹ سے باہر کھینچ لیا اور سیٹ سے باندھ دیا، پھر مسافروں میں موجود دو پائلٹ نے نظام سنبھالا اور لینڈنگ کروائی۔یہ بھی پڑھیں: امارات سے اسرائیل جانیوالی ایئرلائن کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلائی دبئی کے پائلٹ کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرواز واقعے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے، مجھے بتایا گیا کہ پرواز کا معاون پائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا۔