حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں بجلی گھر پر حملہ

Wait 5 sec.

ریاض: حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں بجلی گھر پر حملہ کردیا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے منگل کو صبح سوا پانچ بجے طیبہ اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔دہشت گرد حملے سے ایک سروس ٹرانسفارمر بند ہوا ہے۔ ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نےکہا کہ طیبہ بجلی اسٹیشن پر حوثی حملے کی منصوبہ بندی اور کارروائی کے شواہد مل گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو بجلی کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام موجود ہے۔ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی کارروائی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مشتعل کرنےکی کوشش ہے حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی یقینی بنائی جائےگی۔