’فلائی دبئی‘ واقعے کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہوا تو کارروائی کرینگے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل جانے والی پرواز کو گرانے کی کوشش کرنے والے کو-پائلٹ (معاون پائلٹ) کا تعلق ایران سے ثابت ہوا تو طیارے میں سوار 180 سے زائد افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اس کوشش پر ایران کو ’سخت ترین‘ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کو-پائلٹ نے پرواز کے کپتان کو چاقو کیوں مارا، جس کے نتیجے میں ’فلائی دبئی‘ کا طیارہ تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا تھا، تاہم طیارے میں موجود دیگر افراد نے حملے کو روکا اور طیارے کو سعودی عرب میں اتار لیا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے صدر سے پوچھا کہ کیا انہیں حملے کے ذمہ دار کو-پائلٹ اور تہران کے درمیان کسی بھی قسم کے روابط کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم فی الحال اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ جو کچھ میں سن رہا ہوں اس کی بنیاد پر میرا جواب ’ہاں‘ میں ہوگا، لیکن ہم ابھی اس پر کام کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی کہ انہیں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ کیوں ہے۔الیکشن سروے جھوٹے، مہنگائی پر کنٹرول کر لیا، ٹرمپجب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اس حملے کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہوا تو کیا امریکہ جوابی کارروائی کرے گا، تو ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔