ایرانی سپریم لیڈر تہران میں ریلیوں میں شریک تھے، مذہبی رہنما کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے ایک مذہبی لیڈر نے امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تیس منٹ تک ریلی میں رک کر اجتماع کو دیکھا تھا۔واضح رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری سے شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کو ابتک عوام میں کبھی دیکھا نہیں گیا۔ منتظمین نے مجتبیٰ خامنہ ای کی کسی ریلی میں شرکت کی تصویر بھی نہیں دکھائی۔