طرابلس: مسلح گروہ کی جانب سے 20 روز سے زائد عرصے تک تیل کی پائپ لائن بند رکھنے کے باعث لیبیا کو 30.8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔عرب نیوز کے مطابق نیشنل آئل کارپوریشن نے ہفتے کو بتایا کہ ایک مسلح گروہ کی جانب سے حمادہ آئل پائپ لائن زبردستی 20 روز سے زائد عرصے تک بند کیے جانے کے بعد لیبیا کو تیل کی آمدنی میں 30.8 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اس بندش سے 302,000 بیرل سے زائد خام تیل کی ترسیل متاثر ہوئی۔این او سی کے مطابق پائپ لائن بند ہونے سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ اوسطاً 14,418 بیرل کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں روزانہ تقریباً 1.47 ملین ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہوا۔ اوسط خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر مجموعی نقصان 302,778 بیرل، یعنی 30.79 ملین ڈالر کے برابر رہا۔کارپوریشن نے کہا کہ نقصانات میں متاثرہ عربین گلف آئل کمپنی کے تیل کے کنوؤں کے مقررہ عملیاتی اخراجات بھی شامل ہیں، جن میں حمادہ، این سی 5، این سی 8 اور طاہرہ (این سی 4) شامل ہیں۔روہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لیکارپوریشن نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پائپ لائن کا والو دوبارہ کھولنے اور تیل کی تنصیبات پر مزید حملے روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔حمادہ پائپ لائن لیبیا کے تیل کی ترسیل کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ حمادہ کے آئل فیلڈز کو زاویہ ریفائنری سے ملاتی ہے، جو ملک کی سب سے بڑی ریفائنری ہے اور روزانہ 120,000 بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پائپ لائن کی بندش ایسے وقت ہوئی ہے جب لیبیا کے تیل کے بنیادی ڈھانچے میں بار بار تعطل پیدا ہو رہا ہے۔ 31 اکتوبر کو ایک مسلح گروہ نے حمادہ کی مرکزی خام تیل پائپ لائن کا والو بند کر دیا تھا، جس سے زاویہ تک تیل کی ترسیل رک گئی تھی۔ اس ماہ ریفائنری کو تیل کی فراہمی میں یہ دوسری رکاوٹ تھی۔اس وقت این او سی نے خبردار کیا تھا کہ بندش سے روزانہ تقریباً 15,000 بیرل خام تیل کا نقصان ہو سکتا ہے، اور تیل کی تنصیبات کی حفاظت کے ذمہ دار پیٹرولیم فیسیلٹیز گارڈ سے والو دوبارہ کھولنے میں مدد دینے کی اپیل کی تھی۔ہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیان2011 کی بغاوت کے بعد سے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک حکمران رہنے والے معمر قذافی کا اقتدار ختم ہوا، لیبیا میں سیاسی تنازعات، سیکیورٹی واقعات اور تکنیکی مسائل کے باعث تیل کی پیداوار بار بار متاثر ہوئی ہے۔تیل ملک کا بنیادی معاشی وسیلہ ہے اور اس کی معیشت کا تقریباً 90 فیصد حصہ ہے۔ لیبیا کے پاس افریقہ کے سب سے بڑے ثابت شدہ خام تیل کے ذخائر ہیں، جس کے باعث یہ شعبہ حکومتی آمدنی اور ملکی معیشت کی بحالی کی کوششوں کے لیے نہایت اہم ہے۔