سیئٹل: نقاب پہنے ہوئے امریکی امیگریشن اہلکاروں نے ہفتے کے روز سیئٹل کے ایک بھرے ایئرپورٹ جیٹ برج پر دو افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب مسافر طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔ اس کارروائی کے باعث مسافروں اور ملازمین کے لیے ایک ایسا منظر پیدا ہوا جسے ایئرلائن نے ’پریشان کن‘ قرار دیا، اور لاس اینجلس جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔واقعے کی ویڈیو میں سیئٹل ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہلکاروں کو ایک شخص کو گھسیٹ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایک خاتون چیخ رہی ہے کہ اس کی بیٹی کو لے جایا جا رہا ہے اور اس کے پاس ورک پرمٹ ہے۔امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے اہلکاروں نے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے تارک وطن ریکارڈو لارونڈو مینڈوزا کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی، جس نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا تھا۔ #BREAKINGNEWS ICE Detains Passenger During Boarding of Alaska Flight at Sea-Tac AirportICE agents detained at least one individual during the boarding process for Alaska Airlines Flight 1306 from Seattle-Tacoma International Airport (SEA) to Los Angeles on Saturday morning. The action took place on the jet bridge.Alaska Airlines confirmed it was aware of the law enforcement activity, which was not previously known to the airline, and stated that the flight was delayed as a result.From the video, a woman identified the man being detained as her father, Ricardo Laronga, and cried out that agents were taking him. The woman alleges they possess a work permit,stating “we don’t have papers, we have a work permit.” Official confirmation of the individuals’ full identities and immigration history has not been released by ICE yet.A work permit, known as an Employment Authorization Document (EAD or Form I-766), grants temporary permission to work in the United States for certain noncitizens. It does not establish lawful immigration status, permanent residency, citizenship, or immunity from removal. EADs are commonly issued to people with pending applications, temporary protected status, or other limited authorizations. If an individual lacks valid legal status to remain—such as due to an overstay, a final order of removal, or an invalid underlying claim—ICE retains authority under federal law to detain and place them in removal proceedings regardless of a work authorization document.This incident appeares to align with reported ICE operations at Sea-Tac targeting non-citizens with potential civil immigration violations.Airports are subject to federal regulations. Federal agencies, including ICE and Customs and Border Protection have broad authority to conduct immigration enforcement at U.S. airports.— Lynnwood Times (@LynnwoodTimes) November 21, 2026آئی سی ای کے بیان کے مطابق، جھڑپ کے دوران ایک اور مسافر نے اہلکاروں پر گرم کافی پھینک دی۔ آئی سی ای نے کہا کہ اس خاتون، صوفیہ ہرنینڈز میخیا، کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھتی ہے، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے اور اس نے بھی اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا تھا۔ آئی سی ای کے مطابق، خاتون پر وفاقی اہلکار پر حملے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔آن لائن پروازوں کے اعداد و شمار کے مطابق، الاسکا ایئرلائنز کی پرواز 1306، جسے صبح 8 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونا تھا، تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایئر لائن نے کہا کہ آئی سی ای اہلکاروں نے کارروائی سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ ایئر لائن نے طیارے میں مسافروں کے سوار ہونے کے وقت اہلکاروں کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا۔‘‘ ایئر لائن نے مزید کہا کہ وہ ہر مسافر کے ساتھ وقار اور احترام سے پیش آنے کے عزم پر قائم ہے۔اکاؤنٹ کیوں بند کیے؟ کئی شہروں میں میٹا کے دفاتر مشتعل ہجوم نے تباہ کر دیےواضح رہے کہ گرفتاری کرنے والے اہلکاروں نے ایسی جیکٹس پہن رکھی تھیں جن پر کوئی نشان نہیں تھا، جب کہ ان کی پتلون خاکی رنگ کی تھی۔آئی سی ای نے موسم گرما سے ایئرپورٹس پر گرفتاریاں بڑھا دی ہیں، جن میں خاص طور پر ایسے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنھوں نے ماضی میں اپنے ویزوں کی مدت سے زیادہ قیام کیا تھا۔الاسکا ایئرلائنز نے کہا کہ وہ ایئرپورٹ کا انتظام چلانے والے ادارے پورٹ آف سیئٹل کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا کارروائی کے دوران طے شدہ ضابطوں پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ اس نے ’’متعلقہ حکام کے سامنے براہ راست‘‘ اپنے خدشات اٹھائے ہیں۔ پورٹ آف سیئٹل نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتاری نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ دیگر مسافروں کے لیے بھی پریشان کن تھی۔اس واقعے پر واشنگٹن کے ڈیموکریٹ گورنر باب فرگوسن نے آئی سی ای کے طریقہ کار کو ’’انتہائی غیر امریکی‘‘ قرار دیا اور ادارے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ فرگوسن نے مزدور رہنماؤں اور مقامی منتخب عہدیداروں کے ساتھ دوپہر کو ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا ’’ویڈیو خوف ناک ہے اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ہمیں امیگریشن قوانین کے نفاذ اور سرحدی تحفظ کا ایسا نظام چاہیے جو مؤثر، اخلاقی اور انسان دوست ہو۔ آئی سی ای ایسا نظام نہیں ہے۔ اس میں اصلاحات کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔‘‘فرگوسن نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آئی سی ای کے اہلکار جیٹ برج تک کیسے پہنچے۔ ان کا خیال ہے کہ اہلکاروں نے مارچ میں دستخط کردہ ریاستی قانون کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لیے چہرہ ڈھانپنے پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔