ٹی-20 میں 15 ہزار رنز بنا کر کیرون پولارڈ نے رقم کی تاریخ، یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بنے

Wait 5 sec.

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ٹی-20 فارمیٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر اس فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔ پولارڈ ان دنوں انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 میں ایم آئی ایمیریٹس کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ڈیزرٹ وائپرس کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پولارڈ نے 15 رنز بنائے۔آئی پی ایل: ممبئی انڈینز نے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو ہیڈ کوچ مقرر کیامیچ سے قبل پولارڈ کو 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 1 رن کی ضرورت تھی۔ انہوں نے 15 رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اب پولارڈ کے 15014 رنز ہو گئے ہیں۔ پہلے مقام پر موجود جوس بٹلر کے نام پر 15062 رنز ہیں۔ پولارڈ بٹلر سے صرف 48 رنز پیچھے ہیں۔ ایسے میں کیرون پولارڈ اگلے میچ میں جوس بٹلر کا ریکارڈ توڑ کر پہلے مقام پر آ سکتے ہیں۔15K T20 runs Just Polly things! #MIEmirates #OneFamily pic.twitter.com/5qrpwu69CA— MI Emirates (@MIEmirates) November 22, 2026ٹی-20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازجوس بٹلر: 15062 رنزکیرون پولارڈ: 15014 رنزالیکس ہیلس: 14581 رنزکرس گیل: 14562 رنزڈیوڈ وارنر: 14411 رنزوراٹ کوہلی: 14218 رنزجیمس ونس: 14218 رنزشعیب ملک: 13571 رنزکوئنٹن ڈی کاک: 13046 رنزفاف ڈو پلیسس: 12784 رنز’سوری یونیورس باس‘، کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر کیرون پولارڈ نے مانگی معافیقابل ذکر ہے کہ کیرون پولارڈ نے اب تک اپنے کیریئر میں 755 ٹی-20 میچ کھیل لیے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ فہرست میں سنیل نرین 618 میچوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ پولارڈ نے 672 اننگز میں 31.67 کی اوسط اور 150.84 کے اسٹرائک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے 15014 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 2 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں نکلیں، جن میں ان کا بہترین اسکور 104 رنز رہا۔ دوسری جانب 436 اننگز میں گیندبازی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے 25.36 کی اوسط سے 341 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ان کی بہترین کارکردگی 15 رنز دے کر 4 وکٹیں رہیں۔ اس دوران انہوں نے 8 بار ایک میچ میں 4 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔