جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے نقل کرنے کے اسکینڈل کے تناظر میں مستعفی ہو گئے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو-جن نے اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ استعفیٰ ملک کے قومی کالج داخلہ امتحان کے دوران مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کی جانے والی نقل کو روکنے کے لیے آخری لمحات میں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھنوں کے تناظر میں دیا گیا ہے۔صدارتی ترجمان کانگ یو-جونگ نے بتایا کہ وزیرِ تعلیم کے اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد صدر لی جائے میونگ نے چوئی کیو کا استعفیٰ قبول کر لیا۔کانگ نے کہا کہ چوئی کیو کی جگہ نئے وزیر کے تقرر کا عمل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔اپریل اور جولائی میں منعقد ہونے والے اس اہلیتی امتحان کے دونوں مراحل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے اپنے وکیل کے ذریعے اعتراف کیا کہ انہوں نے امتحانات کے دوران جوابات حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا سہارا لیا۔پہلے مرحلے میں 400 میں سے 397.5 نمبر حاصل کرنے اور 160 سوالات میں سے صرف ایک غلط جواب دینے پر یہ الزامات سامنے آئے تھے کہ انہوں نے ‘اسمارٹ گلاسز’ (smart glasses) کا استعمال کرتے ہوئے نقل کی ہے۔سیول میٹروپولیٹن پولیس ایجنسی نے بتایا کہ ہمیں آج صبح امیدوار کے وکیل کی جانب سے ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں نقل کرنے کے حوالے سے ایک تحریری اعترافی بیان موصول ہوا ہے،” اور مزید کہا کہ یہ معاملہ تفتیش کاروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔اپنے وکیل کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، امیدوار نے کہا کہ اسے اپنے کیے پر "گہرا پچھتاوا” ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے امتحانی سوالات کی تصویر لینے کے لیے ایک چھوٹا کیمرہ استعمال کیا اور انہیں مصنوعی ذہانت (AI) کے پاس بھیجا، پھر اپنے اسمارٹ فون پر جوابات دیکھ لیے۔امتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارف