سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ’اورنج الرٹ‘ جاری کردیا گیا ہے۔نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی این سی ایم نے اتوار کے روز جازان، عسیر، مکہ اور الباحہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کے پیشِ نظر ‘اورنج الرٹ’ جاری کر دیے ہیں جبکہ سعودی عرب کے کئی دیگر شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جازان، عسیر اور الباحہ میں یہ ‘اورنج الرٹ’ دوپہر 1 بجے سے رات 8 بجے تک نافذ رہیں گے جبکہ مکہ کے لیے جاری کردہ انتباہ رات 9 بجے تک برقرار رہے گا۔این سی ایم نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں حدِ نگاہ انتہائی کم (تقریباً صفر) ہو سکتی ہے اور ژالہ باری، اچانک سیلابی ریلے (فلیش فلڈز) اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔ان علاقوں کے کچھ حصوں کے علاوہ مشرقی صوبے (ایسٹرن پروونس) کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔