برطانوی تیراک کا آبنائے ہرمز میں 3 روز تیراکی مکمل کرنے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

(21 نومبر 2026): برطانوی تیراک لیوس پگ نے آبنائے ہرمز میں تین روزہ تیراکی مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آبی گزر گاہ میں آنکھوں دیکھا احوال بتا دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیوس پگ نے بتایا کہ جنگ کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات اجاگر کرنے کیلیے آبنائے ہرمز میں تیراکی کی، سوئمنگ شروع کرنے کے 30 منٹ بعد چند کلومیٹر دور ایک آئل ٹینکر پر حملہ ہوا، دھماکوں سے سمندر کا پانی میرے اردگرد لرز اٹھا تھا۔لیوس پگ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر مزید حملے دیکھے جہاں کئی جہاز شعلوں میں گھرے پائے، جنگ میں انسانی جانوں کے ساتھ قدرتی ماحول بھی تباہی کا شکار ہوتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لئے بحری مشن تعینات کرنے کا فیصلہانہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کے خوبصورت ترین قدرتی مقامات میں سے ایک ہے، اس میں مونگے کی چٹانیں، مینگرووز کے جنگلات اور سمندری حیات پائی جاتی ہے، جنگ کے ماحولیاتی اثرات کئی دہائیوں تک برقرار رہیں گے، آبی گزر گاہ میں جنگ کے باعث سمندری ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔لیوس پگ نے مطالبہ کیا کہ جنگ بند کی جائے، آبنائے ہرمز کھولی جائے اور سمندر سے آلودگی صاف کی جائے۔برطانوی تیراک نے آبی گزر گاہ میں تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں تیراکی اور جنگ کے ماحولیاتی نقصانات پر عالمی توجہ دلانے کی اپیل کی۔