بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ آنند موہن کو سپریم کورٹ سے دھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی قبل از وقت رہائی منسوخ کر دی ہے۔ اب انہیں دوبارہ جیل جانا پڑے گا۔ عدالت نے آنند موہن کو ایک ماہ کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آنند موہن کو گوپال گنج کے ڈی ایم کے قتل کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ حالانکہ بہار حکومت نے قانون میں ترمیم کر کے آنند موہن کو قبل از وقت رہا کر دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے مقتول کی اہلیہ کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائی منسوخ کر دی ہے اور انہیں دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔The Supreme Court cancelled the Bihar government's decision to prematurely release former MP Anand Mohan, convicted in the 1994 lynching of IAS officer G Krishnaiah. The court declared the remission policy amendment that enabled Mohan's release unconstitutional.Read More:… pic.twitter.com/add7ynjvyC— IndiaToday (@IndiaToday) November 26, 2026آنند موہن کو 1994 میں گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ جی کرشنیا کے ہجوم کے ہاتھوں قتل (ماب لنچنگ) کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آنند موہن کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی مقتول کی اہلیہ اوما دیوی کی عرضی منظور کرتے ہوئے کئی اہم تبصرے کیے۔ عدالت نے کہا کہ قبل از وقت رہائی دینے کے لیے 2023 میں کی گئی ترمیم ایک اچانک اٹھایا گیا قدم ہے، جس کا نہ تو کوئی واضح مقصد ہے اور نہ ہی اس میں کوئی نیک نیتی دکھائی دیتی ہے۔ ریاستی حکومت کوئی معقول اور جائز عوامی مقصد ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے اسے آئین کی دفعہ 14 اور 21 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اس لیے مدعا علیہ نمبر 4 کو دی گئی سزا میں چھوٹ کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا اور اسے منسوخ کیا جاتا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ جولائی 2026 میں جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس شیل ناگو کی بنچ نے تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ جسٹس دیپانکر دتا نے کہا کہ عدالت کا کام درست اور انصاف کے راستے کا انتخاب کرنا ہے۔ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے 5 نکات طے کیے ہیں۔ کیا ریاستی پالیسی عمر قید کی سزا میں چھوٹ دے سکتی ہے؟ کیا سزا میں چھوٹ دیے جانے سے قبل متاثرہ فریق کے اہل خانہ کو سماعت کا حق حاصل ہے؟ کیا ریاستی حکومت نے سزا میں چھوٹ دینے کے لیے درست طریقہ کار اختیار کیا؟آنند موہن کی رہائی کے خلاف متوفی آئی اے ایس افسر کی بیوی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاسپریم کورٹ نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ قانون اور درست راستے کا ساتھ دیا جائے، نہ کہ محض خاموش تماشائی بن کر رہا جائے۔ رِٹ کے دائرہ اختیار کا استعمال کرنے والی اس عدالت کا فرض ہے کہ وہ فعال طور پر انصاف کی تلاش کرے۔ عدالتی جائزہ محض نگرانی کی ایک رسمی کارروائی نہیں، بلکہ منمانی کارروائیوں کے خلاف قانونی جواز، غیر جانبداری اور انصاف کو یقینی بنانے کا ایک فعال ذریعہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ متاثرہ شخص کو سزا میں چھوٹ دینے پر غور کرنے کے عمل میں اپنا موقف پیش کرنے (سماعت کا حق) یا شامل ہونے کا حق حاصل ہے۔