’ہم سب اپنے بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کے ہمیشہ مقروض رہیں گے‘، 26/11 ممبئی حملے کی برسی پر کانگریس کا خراج عقیدت

Wait 5 sec.

26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے تمام بے گناہ شہریوں اور ان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو آج پورا ملک خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے بہادر جوانوں، سیکورٹی اہلکاروں اور جاں بحق شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ممبئی میں 26/11 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں اور بے گناہ شہریوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘‘मुंबई में 26/11 को हुए दुस्साहसी आतंकी हमले में शहीद वीर जवानों और निर्दोष नागरिकों को मेरी विनम्र श्रद्धांजलि।उनका अदम्य साहस और सर्वोच्च बलिदान देश कभी नहीं भूलेगा। pic.twitter.com/Qlp4mtx6UZ— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 26, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ممبئی میں 26/11 کو ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام۔ ہم سب اپنے بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔‘‘मुंबई में 26/11 को हुए कायराना आतंकी हमले में देश की रक्षा करते हुए शहीद होने वाले बहादुर जवानों को सादर नमन। हम सब हमारे वीर शहीदों और उनके परिवारों के सदैव ऋणी रहेंगे। pic.twitter.com/nmsV6XlRaY— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 26, 2026کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج کے دن ہم 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو یاد کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کی غیر معمولی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیں اپنے ملک کی طاقت اور ثابت قدمی کا احساس دلاتی ہے۔ ہم نے جن بہادر افراد کو کھویا، ان میں سے ہر ایک کو میرا دلی خراج عقیدت۔‘‘On this day, we remember the victims of the 26/11 Mumbai terror attacks and salute the extraordinary courage of our police personnel and security forces who stood firm against terror. Their bravery reminds us of the strength and resilience of our nation. My heartfelt tribute to… pic.twitter.com/GYxP2PjspK— DK Shivakumar (@DKShivakumar) November 26, 2026ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’26/11 کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں اور عام شہریوں کو دلی خراج عقیدت۔ ملک آپ سب کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘‘26/11 के कायरतापूर्ण आतंकी हमले में देश की रक्षा के लिए सर्वोच्च बलिदान देने वाले वीर सपूतों एवं आम नागरिकों को कोटि-कोटि नमन।देश आप सभी के बलिदान को कभी नहीं भूलेगा।जय हिंद। pic.twitter.com/ivSHA7p8vd— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) November 26, 2026کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا کہ ’’آج کے دن ہم 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جان گنوانے والے بے گناہ افراد کو یاد کرتے ہیں اور اپنے بہادر شہیدوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘ On this day, we remember the innocent lives lost in the 26/11 Mumbai terror attacks and pay tribute to the supreme sacrifice of our brave martyrs.We stand resolutely against terrorism in all its forms and manifestations. pic.twitter.com/FxB2FMW5cb— Congress (@INCIndia) November 26, 2026