مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قبرستان میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور قبروں پر نصب یادگاری تختیاں اور قیمتی گلدان چوری کر کے فرار ہو گئے۔چور قبرستان سے 20 ہزار پاؤنڈز سے زائد مالیت کی یادگاری اشیا لوٹ کر فرار ہوئے، رپورٹ کے مطابق 94 قبروں کی یادگاری تختیاں غائب ہیں، جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق چور قبروں پر لگی یادگاری تختیاں اور قیمتی گلدان بھی لے اڑے، قبرستان سے 80 قیمتی گلدان بھی غائب ہیں۔چوری کی اس واردات کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں، اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے قبرستان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔