’ہندوستان کا آئین محض ایک کتاب نہیں، بلکہ ملک کی روح ہے‘، یوم آئین پر کانگریس کا اہل وطن کے نام پیغام

Wait 5 sec.

قومی یوم آئین کے موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا ایک قول نقل کیا کہ ’’سیاسی جمہوریت اس وقت تک قائم نہیں رہ سکتی، جب تک اس کی بنیاد سماجی جمہوریت پر نہ ہو۔‘‘یومِ آئین پر خصوصی پیشکش: کیا آئین کو بتدریج بے اثر بنایا جا رہا ہے... راجندر چندرکانت رائےملکارجن کھڑگے ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’تمام اہل وطن کو یوم آئین کی دلی مبارک باد۔ مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، نیتا جی سبھاش چندر بوس، مولانا آزاد، ڈاکٹر راجندر پرساد، سروجنی نائیڈو، بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر سمیت ان تمام عظیم قومی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’آج آئین کے بنیادی اصولوں یعنی انصاف، آزادی، مساوات، اخوت، سیکولرازم اور سوشلزم کا تحفظ ہماری سب سے بڑی قومی ذمہ داری ہے۔ آئیے ہم آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے ساتھ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا ایک بار پھر عہد کریں۔ جے ہند! جے آئین!‘‘“राजनीतिक लोकतंत्र तब तक टिक नहीं सकता, जब तक उसके आधार में सामाजिक लोकतंत्र न हो।”~ बाबासाहेब डॉ. भीमराव आंबेडकर जी सभी देशवासियों को संविधान दिवस की हार्दिक शुभकामनाएँ।महात्मा गाँधी, पंडित जवाहरलाल नेहरू, सरदार वल्लभभाई पटेल, नेताजी सुभाष चंद्र बोस, मौलाना आज़ाद, डॉ.… pic.twitter.com/PkpkYVcEEz— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 26, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان کا آئین محض ایک کتاب نہیں، بلکہ ملک کی روح ہے۔ یہ ہر شہری کے وقار کا محافظ ہے اور ہر آواز کی طاقت ہے۔ انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کا ضامن ہے۔ یہی ہمارے جمہوریت کی بنیاد ہے اور ناانصافی کے خلاف ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’یومِ آئین پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہر حال میں اس کی حفاظت کریں گے اور ہر ہندوستانی کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ جے آئین! جے ہند!‘‘भारत का संविधान सिर्फ़ एक किताब नहीं - देश की आत्मा है।ये हर नागरिक की गरिमा का कवच है, हर आवाज़ की ताक़त है - न्याय, स्वतंत्रता, समानता और भाईचारे का रक्षक।यही हमारे लोकतंत्र की नींव है, और अन्याय के ख़िलाफ़ हमारा सबसे बड़ा हथियार।संविधान दिवस पर संकल्प दोहराता हूँ - हम हर… pic.twitter.com/mWVPYodoCj— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 26, 2026کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے یوم آئین کے موقع پر ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمارا آئین ہماری جمہوریت کی روح ہے اور ہر ہندوستانی کے حقوق اور وقار کی سب سے مضبوط ضمانت ہے۔ اس نے ہر شہری کو اپنی بات رکھنے کا حق دیا، مساوات کو ایک بنیادی اصول کے طور پر تسلیم کیا اور ہمارے متنوع ملک کو ایک مشترکہ جمہوری شناخت عطا کی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے مسودہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ہمارے آئین کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آئینی حقوق کا دفاع، جمہوری اداروں کا تحفظ اور سیکولرازم، مساوات اور سماجی انصاف کے اقدار کو برقرار رکھ کر اس ورثے کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘ ڈی کے شیوکمار نے یہ بھی لکھا کہ ’’آئیے، قومی یوم آئین کے موقع پر ہم آئین سازوں کے وِژن کو خراج عقیدت پیش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کا آئینی وعدہ ہر ہندوستانی کی زندگی میں حقیقت بنے۔‘‘Our Constitution is the soul of our democracy and the strongest guarantee of every Indian’s rights and dignity. It gave every citizen a voice, enshrined equality as a fundamental principle and gave our diverse nation a shared democratic identity.Dr. B. R. Ambedkar, as Chairman… pic.twitter.com/2i674SxEr4— DK Shivakumar (@DKShivakumar) November 26, 2026ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمارا آئین ہر ہندوستانی کو آزادی، مساوات، انصاف اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ غریبوں، محروموں، دلتوں، پسماندہ طبقات، خواتین اور قبائلیوں سمیت ہر شہری کے حقوق کا یہ سب سے بڑا حفاظتی حصار ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’آئیے، عہد کریں کہ ہم اپنے آئین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ریاست کے تمام باشندوں کو یوم آئین کی دلی مبارکباد۔ جے آئین۔‘‘हमारा संविधान हर भारतीय को स्वतंत्रता, समानता, न्याय और सम्मान के साथ जीने का अधिकार देता है। गरीबों, वंचितों, दलितों, पिछड़े वर्गों, महिलाओं और आदिवासियों समेत हर नागरिक के अधिकारों का यह सबसे बड़ा सुरक्षा कवच है।आइए, संकल्प लें कि हम अपने संविधान की रक्षा के लिए हमेशा खड़े… pic.twitter.com/9stNj60IP1— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) November 26, 2026کیرلم کے وزیر اعلیٰ یوم آئین کے موقع پر ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’آئین ہماری جمہوریت کی روح ہے۔ ہمارا آئین محض ہماری جمہوریت کی بنیاد ہی نہیں بلکہ ہر شہری سے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کا ایک مقدس وعدہ بھی ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری تنوع ہی ہماری طاقت ہے اور ہر فرد خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا زبان سے ہو، عزت، آزادی اور مساوی حقوق کا حق دار ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’آئین کے اصولوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے، اس کی روح کو صرف الفاظ میں نہیں بلکہ اپنے عمل سے بھی برقرار رکھیں اور اس کی اقدار کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھیں۔ سبھی کو یوم آئین کی دلی مبارکباد۔‘‘The Constitution Is the Soul of Our Democracy.Our Constitution is more than the foundation of our democracy. It is a solemn promise of justice, liberty, equality and fraternity to every citizen. It reminds us that our diversity is our strength and that every individual,… pic.twitter.com/hJCoklfBmO— V D Satheesan (@vdsatheesan) November 26, 2026تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر (سی ایم او) نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان کا آئین ہماری جمہوریت کی بنیاد اور ہر شہری کے حقوق و آزادی کا محافظ ہے۔ یہ انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے اعلیٰ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے اور تنوع میں اتحاد کے جذبے کو برقرار رکھتا ہے۔ ملک کے رہنما اصولوں کے سب سے اعلیٰ ضابطے کی حیثیت سے یہ ہر فرد کے وقار، حقوق اور مساوی مواقع کا تحفظ کرتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی لکھا کہ ’’آئیے، آئین کو اپنائے جانے کی اس تاریخی یادگار کے موقع پر ہم اس کی روح کو برقرار رکھنے، اپنی جمہوری اقدار کے تحفظ اور شہری ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کی تجدید کریں۔ آئیے، اجتماعی طور پر عہد کریں کہ آئین میں درج اصولوں کی حفاظت کریں گے اور ایک ترقی پسند، شمولیتی اور انصاف پسند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔‘‘ آخر میں اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’یوم آئین کے موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد!‘‘The Constitution of India is the bedrock of our democracy and the guardian of the rights and freedoms of every citizen. It embodies the noble ideals of justice, liberty, equality, and fraternity, while upholding the spirit of unity in diversity. As the supreme guiding framework… pic.twitter.com/pJYHmwJvRf— Telangana CMO (@TelanganaCMO) November 26, 2026