بھارتی انتہا پسند عناصر پاکستانی فن و ثقافت کی مقبولیت سے خائف

Wait 5 sec.

نئی دہلی(26 نومبر 2026): پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز سے قبل ہی غیر معمولی مقبولیت نے انتہا پسند بھارتی فلمی حلقوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، جس کے بعد بھارت میں پاکستانی مواد پر پابندی لگانے کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔معروف عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی پاکستانی سیریز کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں پاکستانی مواد پر مستقل پابندی عائد کرنے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔بھارتی فلمی تنظیم نے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ اس سیریز میں شامل کئی پاکستانی اداکار ماضی میں بھارت مخالف بیانات دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز 4 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا (ریپبلیکن ٹی وی) کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر بنگلورو میں پاکستانی ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی واچ پارٹی بھی ریاستی مداخلت کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔اس صورتحال پر شوبز سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمی تنظیم کا یہ مطالبہ ان کی ثقافتی تنگ نظری کو بے نقاب کرتا ہے، جو فن اور ادب کو بھی نفرت کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ان کے مطابق بھارت میں بے حد مقبول اور بھاری مانگ والے پاکستانی مواد پر پابندی لگانا فن اور ثقافت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔شوبز حلقوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مودی حکومت کے ان اقدامات کے تناظر میں جواباً پاکستان کو بھی نیٹ فلکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود بھارتی فلموں اور شوز پر جوابی پابندیاں نافذ کرنی چاہئیں۔