غزہ: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں حماس رہنما شہید ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے داخلی سلامتی کے سینئر عہدیدار محمد ابوعلوف کو غزہ شہر میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے حملے میں حماس رہنما کی اہلیہ اور دو بچے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔س سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے حماس سربراہ خلیل الحیہ کو قتل کی دھمکی دی گئی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر لکھا غزہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنا چکے ہیں، خلیل الحیہ کی باری بھی آئے گی، الحیہ کو بھی اسماعیل ہنیہ کے پاس بھیجا جائے گا۔حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ بیان بھی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔عراق میں فوج کو بڑا حکم جاریاسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان حماس کے رہنماؤں کے لیے سرخ قالین بچھا رہے ہیں، ترکیہ سے اسرائیل اور خطے کے اہم مسلم ملکوں کے خلاف حماس کی دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔