دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز

Wait 5 sec.

دہلی-این سی آر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے اور فضائی آلودگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آج 23 نومبر بروز پیر کی صبح ہلکی دھند اور کہرا دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ دن چڑھنے کے ساتھ ہی آسمان صاف ہونے کا امکان ہے۔ آج صبح 6 بجے راجدھانی دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 246 درج کیا گیا، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 22 نومبر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں کم از کم درجۂ حرارت میں 0.4 ڈگری کی کمی کے ساتھ یہ 11.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے 0.5 ڈگری زیادہ ہے۔ کہرے کی وجہ سے صفدرجنگ میں صبح 6:30 بجے سب سے کم حد نگاہ 1200 میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 239 درج کیا گیا، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج پیر (23 نومبر) کے روز شہر کا کم از کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ظاہر ہوا۔ آج دن کے وقت ہوا کی رفتار 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ محکمۂ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران رات کے زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے، لیکن اس کے بعد 2 سے 3 ڈگری کی کمی آ سکتی ہے۔ حالانکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ کے مطابق وینٹی لیشن انڈیکس (6700 مربع میٹر فی سیکنڈ) آج بہتر رہنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے فضائی معیار میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔ حالانکہ شام ہوتے ہوتے ہوا کی رفتار کم ہونے اور درجۂ حرارت میں کمی کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔دہلی-این سی آر میں سردی اور فضائی آلودگی دونوں عروج پر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 350 سے تجاوزسی پی سی بی کے مطابق آج صبح 6 بجے راجدھانی دہلی کا اوسط اے کیو آئی 246 درج کیا گیا۔ سب سے زیادہ سیری فورٹ کا ہے، جو کہ 300 سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی علاقوں کی حالت کافی خراب ہے۔ جن علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بہت زیادہ بڑھا ہوا ہے، ان میں سیری فورٹ 328، اگنو میدان گڑھی 318، پوسا 312، سی آر آر آئی متھرا روڈ 296، آیا نگر 293، کامن ویلتھ اسپورٹس کمپلیکس 290، شادی پور 284، جے این یو 283، پنجابی باغ 282، اتم نگر 281، چھاؤلا 276 اور گھمن ہیڑا کا اے کیو آئی 248 درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجۂ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران دہلی میں کم از کم درجۂ حرارت 12-13 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25-28 ڈگری سیلسیس کے دائرے میں رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں مشرقی ہوائیں چل رہی تھی، جس کی رفتار 10-15 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہی۔