تہران کو معاہدے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

فلوریڈا(27 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے، تاہم مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تہران کو معاہدے کا ایک موقع دیا جا رہا ہے۔فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معاہدہ کرنے اور بہت سی قیمتی جانیں بچانے کا پورا موقع فراہم کر رہے ہیں، لیکن مجھے یقین نہیں کہ آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔امریکی صدر نے ایران کی قیادت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا اور کیا وہ پاگل ہیں؟ ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔