ریاض : یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ‘راس تنورہ’ پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ’راس تنورہ‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ جس کے بعد سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ، جس میں ریفائنری کے قریب دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں۔واقعے کے بعد سعودی اتحادی افواج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔امریکی ٹی وی سی این این اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یومیہ 5 لاکھ 50 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والی راس تنورہ آئل ریفائنری پر مبینہ حملے کے بعد احتیاطی طور پر راس تنورہ ٹرمینل سے تیل کی لوڈنگ روک دی گئی ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEسیٹلائٹ تصاویر میں بھی تنصیب کے اطراف دھوئیں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے راس تنورہ کے علاقے میں 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس حملے کے ردعمل میں سعودی اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے زیرِ قبضہ اہم بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی بمباری کی۔سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں بشمول الحدیدہ، صعدہ اور عمران میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے 50 فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔