’نہ وقفۂ سوالات، نہ وقفۂ صفر، نہ پرائیویٹ ممبرس بل‘، کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے مودی-شاہ پر کیا حملہ

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کے سامنے کئی سوالات رکھ دیے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے لوک سبھا کے بلیٹن کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اس مختصر اجلاس میں نہ وقفۂ سوالات ہوگا، نہ وقفۂ صفر ہوگا اور نہ ہی پرائیویٹ ممبرس کو بل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ گوگوئی نے یومِ آئین (26 نومبر) کے موقع پر ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا پارلیمنٹ مودی-شاہ کی ہے؟No question hour, No zero hour, No Private Members bill in Parliament.Yesterday when the entire country paid homage to Dr. BabaSaheb Bhim Rao Ambedkar, the Lok Sabha issued a bulletin for a short 4 day Parliament session without any question hour, zero hour or private member… pic.twitter.com/CVLZMzb6oR— Gaurav Gogoi (@GauravGogoiAsm) November 27, 2026قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی وجہ ضروری سرکاری کام کاج بتائی ہے، لیکن 4 روزہ اس اجلاس کے دوران انتخابی حلقوں کی حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بلوں کو لے کر بھی بحث تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ گوگوئی نے کہا کہ جس دن پورے ملک نے ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اسی دن لوک سبھا نے 4 روزہ پارلیمانی اجلاس کے لیے بلیٹن جاری کیا۔ اس اجلاس میں وقفہ سوالات، وقفہ صفر اور پرائیویٹ ممبرس کے بل پیش کرنے کا موقع کیوں نہیں رکھا گیا ہے۔ گورو گوگوئی نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ ’’کیا پارلیمنٹ مودی-شاہ کی ہے؟‘‘واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی جانکاری پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے دی۔ رجیجو کے مطابق حکومت نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن سے دونوں ایوانوں کا اجلاس دوبارہ بلانے کی درخواست کی ہے۔ حکومت نے لوک سبھا کا اجلاس 30 نومبر یعنی پیر اور راجیہ سبھا کا اجلاس 2 دسمبر یعنی بدھ کو بلانے کی درخواست کی ہے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ کا نیا اجلاس نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 13 اگست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا، لیکن اس کا باضابطہ اختتام نہیں کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مودی حکومت نے دوبارہ بلایا پارلیمنٹ کا اجلاس، 30 نومبر سے لوک سبھا اور 2 دسمبر سے راجیہ سبھا کی کارروائیلوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ضابطہ 15 کے تحت لوک سبھا اسپیکر نے ایوان کا اجلاس دوبارہ بلانے کی ہدایت دی ہے۔ لوک سبھا 13 اگست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوئی تھی اور اب 30 نومبر کو صبح 11 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس بھی 13 اگست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوا تھا۔پارلیمنٹ کے 4 روزہ اجلاس کے اعلان کے بعد حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بلوں کو لے کر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔ حکومت خواتین کے لیے ریزرویشن کو 2029 سے نافذ کرنے اور حد بندی سے متعلق بلوں کو منظور کرا سکتی ہے۔ خواتین کے ریزرویشن قانون کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی گنجائش ہے۔ اس قانون کے نفاذ کا عمل حد بندی سے جڑا ہوا ہے۔ رواں سال اپریل میں حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل کو لے کر پارلیمنٹ میں حکومت کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اس کے بعد متعلقہ بلوں کو آگے نہیں بڑھایا گیا تھا۔ اب پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کے بعد ایک بار پھر ان بلوں کو لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔