واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کے دوران دونوں رہنماؤں اور دیگر امریکی شخصیات کو بچوں کے خون اور اعضا کی علامتی منظرکشی بھی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرہ تھینکس گیونگ سے قبل واشنگٹن کے یونین اسٹیشن کے باہر کیا اور اسے ’’فرینڈزگیونگ ڈنر‘‘ کا نام دیا۔منظرکشی میں اداکاروں نے نیتن یاہو، بدنام زمانہ امریکی مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین اور ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔اُس میز پر بچوں کی خون آلود گڑیوں اور مصنوعی خون کے پیالوں کے ذریعے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی علامتی تصویر کو پیش کیا گیا۔ایک اداکار نے مجسمہ آزادی کا روپ دھار رکھا تھا جسے زنجیروں میں جکڑا گیا تھا اور اس کے منہ پر اسرائیلی پرچم باندھا گیا تھا۔ مظاہرے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے کردار بھی تھے۔تہران کو معاہدے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپرپورٹس کے مطابق میز پر رکھے ایک مشروب کو ’’غزہ کا خون‘‘ کا نام دیا گیا تھا جبکہ دیگر تحریروں کے ذریعے اسرائیل اور امریکی قیادت پر الزامات عائد کیے گئے۔