ریاض: سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ جازان ریفائنری کو حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل ترکی المالکی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھرپور فوجی جواب دیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق جازان ریفائنری ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبے میں سعودی آرامکو کے منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ جنوب مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شہر بیش کے جازان سٹی فار بیسک اینڈ ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریز میں واقع ہے۔ریفائنری کا رقبہ تقریباً 12 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کی ریفائننگ کی گنجائش تقریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچتی ہے۔تہران کو معاہدے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپاس سے قبل سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے جازان بندرگاہ کی سمت ایک حوثی میزائل گرنے کا انکشاف کیا تھا۔اس تناظر میں میجر جنرل ترکی المالکی نے واضح کیا کہ اس واقعے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں میں کوئی جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔