اسرائیل نے غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اور اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔حماس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں خلیل الحیہ کے بیٹے اور اہلِ خانہ کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ میں خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں تاہم حملے کے بعد خلیل الحیہ کے اہل خانہ کے بارے میں علم نہیں۔’کان نیوز‘ (KAN News) کی رپورٹ کے مطابق، جس میں عرب خبر رساں ادارے ’عربی 21‘ (Arabi 21) کا حوالہ دیا گیا ہے نے بتایا کہ مذکورہ حملے میں بیٹے محفوظ رہے۔خلیل الحیّہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ حماس دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وحشیانہ حملوں اور ان میں ہونے والی شہادتوں کا کیسے جواب دیا جائے۔اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما بیوی بچوں سمیت شہید