تہران: پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں گزرتے ہوئے 3 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ترجمان پاسداران انقلاب جنرل محبی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر حکم دیں تو یورپ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جنرل محبی نے کہا کہ ایران کبھی فوجی کارروائی کا ارادہ کرے تو وہ برملا اعلان سے عمل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ دشمن کی جانب سے نفسیاتی آپریشن ہے مقصد تاثر بنانا ہے، دشمن کا مقصد نفسیاتی آپریشن کے ذریعے جارحانہ کارروائیوں کیلئے زمین ہموار کرنا ہے۔ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، قالیبافانہوں نے کہا کہ تھکا دینے والی جنگ جاری نہیں رکھیں گے بلکہ تنازعے کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، موجودہ صورتحال درحقیقت جنگ کی ہی ایک کیفیت ہے۔