زمین کا سینہ ایک بار پھر دہک اٹھا، ہوائی کا آتش فشاں تباہ کن انگارے اگلنے لگا

Wait 5 sec.

ہونولولو(24 نومبر 2026): امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر واقع کلاؤیا آتش فشاں ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ پھٹ پڑا ہے، جس کے باعث زمین کا سینہ دہک اٹھا اور فضا میں 650 فٹ بلند آگ کے فوارے پھوٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کلاؤیا آتش فشاں سے رات بھر دہکتے ہوئے انگارے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے، جبکہ زمین پر پگھلا ہوا لاوا آگ کے دریا کی صورت اختیار کر کے بہتا رہا۔ اس موقع پر آسمان پر آگ کے بادل چھائے رہے اور فضائی منظر میں یوں محسوس ہوا جیسے زمین کے اندر دہکتی آگ نے آسمان کا رخ کر لیا ہو۔قدرت کے اس غیر معمولی اور آتشیں نظارے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 سے اب تک کلاؤیا آتش فشاں مجموعی طور پر 57 مرتبہ پھٹ چکا ہے۔