ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، قالیباف

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہمارے مضبوط دفاع کے باعث دشمن مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کا سایہ محض سفارت کاری سے ختم نہیں کیا جاسکتا، جنگ کے خطرے کو صرف جنگ لڑکر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران تین بڑی طاقتوں کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی سالِ نو کے آغاز پر ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاُن کا مزید کہنا تھا کہ آج ایران بلاشبہ دنیا کی اہم طاقتوں میں سرِفہرست چار ممالک میں سے ایک ہے۔