کیف: یوکرین کی جانب سے لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں روسی جنگی جہاز ڈبونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق کارروائی میں سات بحری ڈرون استعمال کیے گئے۔اُن کی جانب سے روسی مال بردار جہاز ایم وی انگارا کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین نے کریمیا کے اہم کرچ پُل پر چوبیس گھنٹے میں دوسرا بڑا حملہ کیا تھا ، جس کے بعد ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔کریمیا کو روسی خطے کراسنودار سے ملانے والا کرچ پُل صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک نہایت اہم اور کلیدی انفراسٹرکچر منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلابیوکرینی حملے کے بعد کریملن حکام نے پُل کو پہنچنے والے نقصان کو معمولی قرار دیا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت آمدورفت روک دی گئی۔