’ماں نے اپنی کتاب میں کچھ باتیں شامل نہیں کی ہیں‘، راہل گاندھی نے سونیا اور پرینکا کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو شیئر کی

Wait 5 sec.

کانگریس کے سینئر لیڈر سونیا گاندھی کی خود نوشت ’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ لانچنگ کے بعد سے مستقل سرخیوں میں ہے۔ اس کتاب میں سونیا گاندھی نے اپنی ذاتی زندگی سے لے کر سیاست تک کے بارے میں کئی اہم باتیں لکھی ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ایسی چیزیں ہیں، جن کا ذکر کتاب میں نہیں کیا گیا ہے۔ اس بارے میں راہل گاندھی نے سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کی، جس کی ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔The proposal didn’t go according to plan and neither did my seventh birthday. The decision in 2004 gave some of us relief but others joy. There was an intention behind withdrawing Papa’s security.And even after 500+ pages there are some things Ma has left out of her book.… pic.twitter.com/6fhw1mMFip— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 24, 2026اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یہ تجویز منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکی، اور نہ ہی میری ساتویں سالگرہ توقع کے مطابق رہی۔ 2004 کے فیصلہ سے ہم میں سے کچھ لوگوں کو راحت ملی، جبکہ کچھ لوگوں کو خوشی ہوئی۔‘‘ والد آنجہانی راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ’’پاپا کی سیکورٹی واپس لینے کے پیچھے ایک خاص مقصد تھا، اور 500 سے زائد صفحات پر مشتمل کتاب کے باوجود کچھ باتیں ایسی ہیں جنہیں ماں نے اپنی کتاب میں شامل نہیں کی ہیں۔‘‘راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’پرینکا اور میں نے اپنی ماں کے ساتھ بیٹھ کر ان تمام باتوں پر گفتگو کی۔ ان یادوں کو پھر سے تازہ کرنے سے اس وقت کی خوشیاں، قہقہے، حتیٰ کہ وہ تکلیف بھی یاد آگئی جس سے ہم گزرے تھے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’ماں کا ’بیلانگنگ‘ (اپنے پن) کا سفر بے پناہ محبت اور ہولناک سانحات سے بھرا رہا ہے اور انہوں نے ان تمام حالات کا سامنا وقار اور حوصلہ کے ساتھ کیا ہے۔‘‘I wrote Belonging from my memories. Rahul and Priyanka added theirs, and the stories took on a whole new life.My children are my greatest joy, my strength, and the two people who test my patience like nobody else can ☺️ https://t.co/sQKkx7QCae— Sonia Gandhi (@SoniaGandhi) November 24, 2026راہل گاندھی کی ویڈیو کو سونیا گاندھی نے بھی ’ری پوسٹ‘ کیا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے ’بیلانگنگ‘ اپنی یادوں کی بنیاد پر لکھی ہے۔ راہل اور پرینکا نے اس میں اپنی یادیں جوڑی ہیں، جس سے ان کہانیوں میں ایک نئی جان آ گئی۔‘‘ دراصل انھوں نے ویڈیو میں موجود گفتگو کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں کئی ایسی باتیں ہوئیں، جو ان کی خود نوشت کا حصہ نہیں ہیں۔ ساتھ ہی وہ لکھتی ہیں کہ ’’میرے بچے میری سب سے بڑی خوشی اور میری طاقت ہیں۔ وہ ایسے 2 لوگ ہیں، جو میرے صبر کا امتحان کسی دیگر سے کہیں زیادہ لیتے ہیں۔‘‘