سمندر کی تہہ میں دفن زنجیروں میں جکڑا صندوق کھلا تو اندر سے کیا نکلا؟ غوطہ خور بھی خوفزدہ رہ گئے

Wait 5 sec.

انقرہ(27 نومبر 2026): ترکیہ کے ساحلی شہر انطالیہ میں سمندر کی صفائی پر مامور ایک غوطہ خور کو زیرِ آب ریت میں دبے لکڑی کے پُراسرار ڈبے سے مبینہ جادوئی رسم میں استعمال ہونے والی ’ووڈو ڈول‘ ملی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ پیشہ ور غوطہ خور علی کلیچ، جو گزشتہ 14 برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سمندر کی صفائی کر رہے تھے کہ انہیں تہہ میں ریت کے اندر دبا ہوا ایک صندوق دکھائی دیا۔غوطہ خوروں کے مطابق لکڑی کا یہ ڈبہ زنجیروں سے مضبوطی سے جکڑا ہوا تھا اور اسے کھولنے پر اندر سے رسی سے بنی ہاتھ کی تیار کردہ ایک گڑیا برآمد ہوئی، جس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں سوئیاں پیوست تھیں جبکہ اس پر غیر معمولی علامات بھی بنی ہوئی تھیں۔Antalya’da dalgıç Ali Kılıç deniz dibinde kuma gömülü, zincirli bir kutu buldu; içinden iğneler batırılmış bir bebek çıktı.— Halattan bebekte işaretler ve yazılar var— Kılıç, nesnenin "voodoo bebeği büyüsü” olarak bilindiğini anlattı https://t.co/YMF3TIvLhU— UDY (@udyhaber) November 23, 2026غوطہ خوروں نے بتایا کہ ڈبہ کھولنے پر اس میں سے گندھک جیسی تیز بو محسوس ہوئی، جبکہ گھر واپسی کے بعد دونوں افراد کو سر درد کی شکایت بھی پیش آئی۔ علی کلیچ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل سمندر کی تہہ سے کئی تالے نکال چکے ہیں، تاہم ایسی پُراسرار شے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ ووڈو ڈول کپڑے، مٹی، لکڑی یا رسی سے بنائی جانے والی اس گڑیا کو کہا جاتا ہے جسے روایتی طور پر جادوئی رسومات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔غوطہ خور کا گمان ہے کہ یہ گڑیا بھی اسی نوعیت کی کسی رسم کا حصہ رہی ہوگی، تاہم اس کی اصل تاریخ اور مقصد کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔