دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ دہلی میں صرف بی ایس-6 اخراج کے معیار پر پورا اترنے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دینے کے حق میں ہے۔ جسٹس جوئے مالیہ باگچی نے کہا کہ اگر پورے نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تو کم از کم قومی راجدھانی دہلی میں صرف بی ایس-6 گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر این سی آر میں ایسا ممکن نہیں ہے تو ہم دہلی میں صرف بی ایس-6 گاڑیوں کو ہی اجازت دیں گے۔‘‘#BREAKING | Supreme Court considers allowing only BS-VI vehicles in Delhi amid hearing on air pollutionJustice Joymalya Bagchi: "we are clear we will allow only BS6 vehicles in Delhi, if not NCR."The observation came as the Court examined restrictions on polluting vehicles,… pic.twitter.com/CwcWjepPEj— Bar and Bench (@barandbench) November 23, 2026واضح رہے کہ جسٹس باگچی نے یہ بات اس وقت کہی جب ایک وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بی ایس-4 گاڑیوں کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ افسران نے ان گاڑیوں کا پی یو سی ٹیسٹ کرنا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ اس سے گاڑی مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مبینہ طور پر کچھ گاڑیوں کو ایندھن بھی نہیں مل پا رہا ہے۔فضائی آلودگی کے بحران سے متعلق ازخود نوٹس معاملے کی پیر (23 نومبر) کو سماعت کے دوران جسٹس جوئے مالیہ باگچی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم سرما میں آپ خوش قسمت ہیں، لوگوں کے پھیپھڑے جیسے بھی ہوں، وہ بچ گئے ہیں۔ دوسرے جانب معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کہا کہ اس کا کچھ سہرا قدرت کو بھی دیجیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ مزید کیا ہدایات دی جا سکتی ہیں۔ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پڑوسی ریاستیں اس معاملے میں اتنی غیر فعال کیوں ہیں۔ سی جے آئی نے این سی آر علاقے میں آلودگی سے متعلق تعمیلی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ تجارتی گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ ’’روزمرہ کی ضروریات ہوتی ہیں، اس لیے لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ کیا سرحد پر ہی کوئی ایسا انتظام کیا جا سکتا ہے، جہاں سامان کو ذخیرہ کیا جا سکے؟ ممکن ہے کہ اس سال ایسا نہ ہو، لیکن آئندہ 5 سال میں ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ ایک بھی تجارتی گاڑی دہلی میں داخل نہ ہو۔‘‘ سی جے آئی نے یہ بھی کہا کہ آج کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوزوکیل نے کہا کہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور میرے 2 مشورے ہیں۔ پہلا یہ کہ تمام ریاستیں اس رپورٹ پر اپنا جواب داخل کریں اور دوسرا یہ کہ سی اے کیو ایم بھی اس پر اپنا موقف پیش کرے۔ اس معاملے میں کچھ تکنیکی مسائل شامل ہیں۔ پہلے ایک قانونی ادارہ اس سلسلے میں مدد کر رہا تھا، لیکن اب سی اے کیو ایم کے قیام کے بعد کیا آپ ہمیں مدد کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ امیکس کیوری سے مشورہ کر کے ایک اسٹیٹس رپورٹ داخل کی جائے۔ دوسری جانب ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) نے کہا کہ امیکس کیوری کو جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی ہم اس میں مدد کریں گے۔