امریکی مسلم رہنما کا روہنگیا برادری کیلیے انصاف اور خود انحصاری کا مطالبہ

Wait 5 sec.

(23 نومبر 2026): معروف امریکی مسلم رہنما اور انسانی حقوق کی تنظیم ’جسٹس فار آل‘ و ’برما ٹاسک فورس‘ کے سربراہ عبدالملک مجاہد کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کا حالیہ فیصلہ روہنگیا برادری کیلیے امید کی کرن ضرور ہے، لیکن حقیقی انصاف اور باعزت وطن واپسی کیلیے مسلسل جدوجہد اور عالمی دباؤ ناگزیر ہے۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپوں میں دو سو روہنگیا کمیونٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالملک مجاہد نے کہا کہ عدالت کی جانب سے روہنگیا عوام کو میانمار کا قدیم اور مقامی باشندہ تسلیم کرنا ایک بڑی قانونی فتح ہے، اس فیصلے نے دہائیوں سے ان کی شہریت اور شناخت کو جھٹلانے والے برمی حکام کے بیانیے کی جڑیں کاٹ دی ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ محض قانونی اعتراف پناہ گزینوں کو گھر واپس نہیں لا سکتا، اس کیلیے سیاسی عزم اور عملی اقدامات درکار ہیں۔سفارتی دباؤ اور بنگلہ دیش کا کردارعبدالملک مجاہد نے بتایا کہ امریکی اور کینیڈین مسلم تنظیمیں مغربی حکومتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہیں کہ وہ برطانیہ کی طرز پر میانمار کے سفارتی عملے کو ملک بدر کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے ممکنہ مؤقف سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل عالمی دباؤ ہی ظالموں کو احتساب کے کٹہرے میں لا سکتا ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈھاکہ کی موجودہ قیادت بھی فعال سفارت کاری کے ذریعے روہنگیا برادری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے گی، اگرچہ ریاست اراکان میں بدلتی ہوئی عسکری صورتحال ایک بڑا چیلنج ہے۔معاشی خود کفالت اور مقامی ذمہ داریجذباتی انداز میں دنیاوی انصاف کی حدود کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ شہدا کو واپس لا سکتا ہے نہ تباہ شدہ بستیوں کا مکمل ازالہ کر سکتا ہے، اور حقیقی انصاف روزِ آخرت ہی ہوگا۔مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے عبدالملک مجاہد نے خبردار کیا کہ عالمی امداد میں کمی آ رہی ہے، اس لیے پناہ گزینوں کو دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔اس ضمن میں انہوں نے کیمپوں میں قائم ’امریکن مسلم ووکیشنل اسکول‘ کا ذکر کیا، جہاں روہنگیا نوجوانوں کو انگریزی اور آئی ٹی کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ آن لائن روزگار کے ذریعے اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔آخر میں انہوں نے حدیثِ نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کیمپوں کی صفائی ستھرائی اور نظم و نسق کی ذمہ داری خود اٹھائیں اور مایوسی کے بجائے روشن مستقبل کی تعمیر میں جٹ جائیں۔