رہبر شہید سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے پروگرامات کے لئے کمیٹی تشکیل

Wait 5 sec.

 تہران : شہید رہبر سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پہلی برسی میں 10 ہفتے باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ  ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی زیر صدارت اجلاس میں شہید رہبر سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے پروگرامات کے انعقاد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اجلاس میں بتایا کہ شہید رہبر کی پہلی برسی میں اب 10 ہفتے باقی ہیں، جس کے پیش نظر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعزیتی پروگرامات کی بھرپور تیاری کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ پروگرامات کے دورانیے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آئیں، جن میں لیلۃ القدر کی راتوں اور رمضان کے آخری جمعے تک پروگرام جاری رکھنے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔تاہم مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ پہلی برسی کے پروگرام عید الفطر تک جاری رہیں گے۔