برطانیہ: مسلم طلبہ کا ایک کروڑ پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو روکنے کیلئے اہم اقدام

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ بھر سے 50 سے زائد مسلم طلبہ نے ایک مہم کے آغاز کیلئے پیر کے روز لندن میں اجتماع کیا۔ اس مہم میں برطانوی مسلم کمیونٹیز پر زور دیا جائے گا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک کروڑ سے زائد پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے گریز کریں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طلبہ ایڈم فاؤنڈیشن (Adam Foundation) کے اسکالرز پروگرام ”ابنِ سینا“ (Avicenna) کا حصہ ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ برطانوی مسلمان اس زمین کے تحفظ کیلئے ہر ایک کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ ایڈم فاؤنڈیشن، جو کمیونٹیز اور افراد کو ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد دینے کیلئے سرگرم ہے، تمام پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بوتلوں سے بدلنے کی مہم چلا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق آئندہ سال کے دوران، فاؤنڈیشن مساجد کو مفت دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں فراہم کر رہی ہے۔ طلبہ نے کہا کہ اس پیشکش سے ان کا مقصد حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔مسلم طلبہ لیڈران نے کہا کہ ”اگر رمضان کے دوران ہر شخص اپنی پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بوتل سے بدل لے، تو ہم 1 کروڑ سے زائد پلاسٹک کی بوتلوں کو غیر ضروری طور پر ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹیز کے ضروری عطیات، فاؤنڈیشن کی پیشکش کے ساتھ مل کر اس ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔معروف منرل واٹر برانڈ کا پانی مضر صحت قرار! خطرناک کیمیکل کی موجودگی کا انکشافانہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ”جب ہم کسی مشترکہ مقصد کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں تو کیا کچھ کر سکتے ہیں۔“